زکریا ٹاؤن گلی نمبر 33 میں سٹریٹ لائٹس کی تنصیب کا مطالبہ
ملتان (نمائندہ نوائے وقت) زکریا ٹاون گلی نمبر 33 نزد مسجد اللہ والی میں سٹریٹ لائٹ کا انتظام نہ ہونے کی وجہ سے آئے روز چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہونے لگا ہے۔ علاقہ مکینوں کا وارداتوں کے خلاف شدید احتجاج۔ شہریوں محمد ناظم خان ، فہیم اختر ، قاری محمد خالد، سردار محمد خان ‘ ملک جاوید مچڑ، مہر خضر، حاجی وسیم خان، ملک اللہ بخش، شیخ محمد یوسف اور مہر خالد نے سٹریٹ لائٹس کی فوری تنصیب کا مطالبہ کیا ہے۔