ہنگو:صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع ہنگو میں سات سالہ بچی کی تشدد زدہ لاش برآمد ہونے پر علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ہنگو میں تھانہ دوآبہ کی حدود سروخیل سے سات سالہ بچی کی لاش برآمد ہوئی ہے،بچی کی لاش پر تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں۔
پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پر بچی کی لاش کو تحویل میں لیتے ہوئے پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد پولیس اپنا حتمی بیان جاری کرے گی۔