کراچی:ایک ہفتے بعد سندھ بھر میں بارہ گھنٹے کیلئے سی این جی اسٹیشنز کھول دیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں ایک ہفتے بعد سی این جی اسٹیشنز کھول دئیے گئے۔ فلنگ اسٹیشنز کے باہر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔
سوئی سدرن حکام کے مطابق ایس ایس جی سی کے سسٹم میں مختلف گیس فیلڈز سے گیس کم مل رہی ہے جس کی وجہ سے لائین پیک سخت متاثر ہے، انتہائی کم پریشر کی وجہ سے ایس ایس جی سی کو گھریلو صارفین کو گیس پہنچانے میں بھی سخت مشکلات کا سامنا ہے۔سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق،سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز آج شام سات بجے بند کردیئے جائیں گے،آئندہ کے شیڈول کا اعلان پریشر کی صورتحال کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا۔