لاہور: سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم نواز شریف کی تیمارداری کیلئے لندن پہنچ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی والدہ شمیم بی بی لندن پہنچ گئیں ۔ پوتے حسین نواز نے لندن ہیتھروائیرپورٹ پردادی کا استقبال کیا ۔
دادی کودیکھ کرحسین نوازجذباتی ہوگئے۔ میاں نواز شریف اورشہباز شریف کی والدہ اپنی بیٹی اورداماد سمیت فیملی کے دیگرافراد کے ہمراہ اپنے بیٹے میاں نواز شریف کی عیادت کریں گی۔
نوازشریف کی والدہ کل پی آئی اے کی فلائٹ سے دوپہر ساڑھے بارہ بجے کے بعد رائے ونڈ جاتی امراء سے لاہور ائیر پورٹ کےلئے روانہ ہوگئیں ۔
اس حوالے سے ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا نوازشریف کی صحت سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہاکہ نوازشریف کی والدہ لندن روانہ ہورہی ہیں ۔ ضعیف اور بیمار ماں بیٹے کے علاج کے تناظر میں لندن جارہی ہیں ۔نوازشریف کی والدہ سے عرض کی گئی تھی کہ وہ اپنی صحت اورعمر کی بنا پر سفر نہ کریں ۔
یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف آج کل علاج کی غرض سے لندن میں ہیں ۔سابق وزیراعظم کی نئی میڈیکل رپورٹ بھی سامنے آگئی ہے جس میں نواز شریف کی انجیوگرافی جلد کرانے کی سفارش کی گئی ہے ،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف کے پلیٹ لیٹس اب ٹھیک ہیں، ماہر امراض خون ڈاکٹر کاظمی سے 24 فروری کا وقت لیا گیا ہے، ڈاکٹر کاظمی سے کنسلٹ کرکے دل کے علاج کی طرف جائیں گے، نوازشریف کو علاج کے لیے برطانیہ میں طبی ماہرین کی زیر نگرانی رہنا چاہیے۔