گلزار احمد چودھری کی یاد میں مزدور میلہ
لاہور (پ ر) آل پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن کے زیراہتمام گلزار احمد چودھری کی یاد میں مزدور میلہ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ میلہ میں خورشید احمد‘ محمد یعقوب‘ محترمہ روبینہ جمیل‘ سلطان خان‘ سخی خان‘ شبیر شاہ‘ فضل واحد‘ بشیر محمد خاں‘ مطلوب حیات خان‘ حاجی محمد اسلم‘ ایم سرور‘ ملک نصیر الدین ہمایوں‘ چودھری محمد حسین‘ ذوالفقار علی‘ مرزا ظفر ‘ محمد انور گجر‘ مستنصر جاوید‘ محمد الیاس نے شرکت کی۔ قائدین نے کہا کہ گلزار چودھری ایک فلسفہ اور سوچ تھے۔ آپ نے پوری زندگی محنت کشوں کے حقوق کیلئے جدوجہد کی اور بغیر کسی ڈر اور خوف کے نجکاری‘ مزدوروں کا استحصال اور حکومت کی آمرانہ پالیسیوں کیخلاف آواز اٹھائی۔