لاہور چیمبر آف کامرس ، پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمشن کے مابین ایم او یو پر دستخط
لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے ایک مفاہمتی یادداشت طے پائی ہے جس کا مقصد اعلی تعلیم ، ریسرچ، ٹریننگ اور صنعتوں اور تعلیمی اداروں کے مابین روابط کے لیے تعاون کو فروغ دینا ہے۔ لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر عرفان اقبال شیخ اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے چیئر مین ڈاکٹر فضل احمد خالد نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ، لاہور چیمبر کے نائب صدر میاں زاہد جاوید احمد ، کنوینرسٹینڈنگ کمیٹی برائے انڈسٹری اکیڈمیا لنکیج عمر سلیم ، سابق نائب صدر فہیم الرحمن سہگل ، لاہور چیمبر کے ایگزیکٹو کمیٹی ممبران واصف یوسف ، حاجی آصف سحر ، نسیم الغنی ، فیاض حیدر ، ذیشان سہیل ملک اور سابق ایگزیکٹو کمیٹی ممبران بھی اس موقع پر موجود تھے ہر سال اپریل کے پہلے ہفتہ کو انڈسٹری اکیڈمیا لنکیج ویک کے طور پر منایا جائے گا۔عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ معاشی ترقی اور خوشحالی کا مقصد حاصل کرنے کیلئے صنعتوں اور ریسرچ پر مبنی تعلیمی اداروں کے مابین مضبوط روابط کافروغ بہت اہمیت رکھتا ہے نجی شعبہ میں ٹیکنالوجی پر مبنی صنعتوں کیلئے ریسرچ کا فروغ ناگریز ہے۔