سازشی ناکام ہونگے‘ کپتان کی ٹیم میں کوئی اختلاف نہیں:ام البنین
لاہور(لیڈی رپورٹر) پاکستان تحریک انصا ف کی رکن پنجاب اسمبلی ام البنین نے کہا ہے کہ سازشی نا کام ہونگے کپتان کی ٹیم میں کو ئی اختلاف نہیں،اختلا ف رائے جمہوریت کا حسن ہو تا ہے جھو ٹی مو ٹی غلط فہمی کو بتنگڑ بنا کر پیش کیا گیا جوافسو س نا ک ہے، حکومت نہیں اپوز یشن میں کئی فاروڈ بلاک مو جو د ہے جن کے پا س عوام کیلئے کو ئی ایجنڈا نہیں ۔ پنجاب حکومت کے تمام اسٹیک ہولڈرز (فریقین)میں اتفاق رائے ہے اور اتحادی جماعت کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں