کیپٹن (ر) سید حماد سی ٹی او لاہور، رانا عمر ڈی پی او جہلم تعینات
لاہور(نمائندہ خصوصی) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر نے 5پولیس افسروں کے تقرر وتبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ ایس پی سیکیورٹی، سی ایم آفس پنجاب لاہور، رانا عمر فاروق کو ڈی پی او جہلم، ڈی پی او جہلم کیپٹن(ر) سید حماد عابد کو چیف ٹریفک آفیسر لاہور، چیف ٹریفک آفیسر لاہور کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک کو ایس ایس پی ایڈمن لاہور، ڈپٹی ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹرز ایس پی یو پنجاب لاہور، محمد بلال قیوم کو ایڈیشنل ایس پی سی آر لاہور جبکہ تقرری کے منتظر کیپٹن (ر) محمد عامر خان نیازی کو ایڈیشنل ایس پی شیخوپورہ کی خالی اسامی پر تعینات کیا گیا ہے۔