کراچی: 4 مسلح اہلکاروں کی موجودگی میں لینڈ گریبر پولیس موبائل سے کود کر فرار
کراچی(صباح نیوز)کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن سے مبینہ لینڈ گریبر 4 مسلح پولیس اہلکاروں کی موجودگی کے باوجود پولیس موبائل سے فرار ہوگیا۔واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو منظرعام پر آگئی ہے جس میں مبینہ لینڈ گریبر کو واضح طور پر پولیس موبائل سے کود کر فرار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔ذرائع کے مطابق سیفل مری گوٹھ کے قریب زمین پر قبضے کی اطلاع پر پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کرکے 8 سے 10 افراد کو زمین پر قبضہ کرنے سے روکا تھا۔اس موقع پر ملزم عبدالغفور عرف ظفر نے موقع پر فائرنگ بھی کی تھی جسے پولیس نے حراست میں لے لیا تھا، تاہم بعد ازاں وہ مبینہ لینڈ گریبر پولیس موبائل سیکود کر فرار ہوگیا۔پولیس ذرائع کے مطابق سرجانی ٹاؤن میں موبائل سے فرار ہوئے ملزم کے خلاف 5 سے زائد مقدمات درج ہیں۔