پنجاب کی ماتحت عدالتوں میں 11 لاکھ 8 ہزار 461 مقدمات زیر التواء
لاہور(وقائع نگار خصوصی) پنجاب بھر کی ماتحت عدالتوں میں گزشتہ برس زیر التواء مقدمات کی تفصیلات جاری کردی گئیں۔ پنجاب کے تمام اضلاع کی سیشن اور سول عدالتوں میں زیر التواء مقدمات کی تفصیلات لاہور ہائیکورٹ کو موصول ہوگئیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب بھر کی سیشن و سول عدالتوں میں 11 لاکھ 8 ہزار 461 مقدمات زیر التواء ہیں۔ پنجاب کی ماتحت عدالتوں نے 2019ء میں 1 لاکھ 39 ہزار 516 مقدمات نمٹائے۔ پنجاب کی ماتحت عدلیہ میں 2019 کے دوران 1 لاکھ 52 ہزار 681 نئے مقدمات دائر کئے گئے۔ لاہور کی ماتحت عدالتوں نے گزشتہ سال 20 ہزار 214 مقدمات نمٹائے جبکہ 19 ہزار 498 نئے کیسز دائر کئے گئے، رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ فیصل آباد کی ماتحت عدالتوں نے گزشتہ سال 9ہزار 536 مقدمات نمٹائے جبکہ 10 ہزار 60 نئے کیسز دائر کئے گئے، گوجرانوالہ کی ماتحت عدالتوں نے گزشتہ سال 6 ہزار 719 مقدمات نمٹائے جبکہ 6 ہزار 944 نئے کیسز دائر کئے گئے، راولپنڈی کی ماتحت عدالتوں نے گزشتہ سال 6 ہزار 92 مقدمات نمٹائے جبکہ 6 ہزار 901 نئے کیسز دائر کئے گئے، ملتان کی ماتحت عدالتوں نے گزشتہ سال 7 ہزار 342 مقدمات نمٹائے جبکہ 7 ہزار 298 نئے کیسز دائر کئے گئے۔