وزیردفاع پرویزخٹک نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان مہنگائی اور بے روزگاری پر قابو پانے کیلئے انتہائی کوششیں کررہے ہیں اور عوام کو حکومت کی طرف سے اختیار کی گئی نتیجہ خیز پالیسیوں کے ثمرات جلد ملیں گے۔
نوشہرہ کے علاقے Khat Kala میں سوئی گیس کی فراہمی کے افتتاح کے بعد عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے بدعنوانی پر بڑی حد تک قابو پالیا ہے اور عوام کے وسیع تر مفاد میں میرٹ اور شفافیت کی پالیسیوں کو یقینی بنایا گیا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے خلاف سازشیں ناکام ہوںگی اور حکومت اپنی آئینی مدت پوری کریگی۔پرویز خٹک نے کہا کہ بھارت کے جنگی جنون کے باعث پاکستان ایک نازک دور سے گزر رہا ہے اور یہ ہر شہری کی ذمہ داری ہے کہ وہ اختلاف ختم کرے اور ملک کی خود مختاری اور سالمیت کیلئے متحد ہو۔