آئی ایم ایف کی پالیسیوں پر عملدرآمد نامنظور‘ لبنان حکومت کیخلاف مظاہرے
بیروت (شنہوا) لبنان میں حکومت کی طرف سے آئی ایم ایف کی پالیسیوں کی حمایت کے خلاف ہزاروں افراد نے سنٹرل بنک اور پارلیمنٹ کے قریب جمع ہو کر مظاہرے کئے۔ شرکاء نے کہا ہمیں بھروسہ نہیں احتجاجی بینر بھی لہرایا۔ معاشی حالت کے بگاڑ میں سنٹرل بنک کی پالیسیوں کا عمل دخل ہے۔ رواں ماہ کے اوائل میں حکومت نے قرض کی رسٹرکچرنگ اور معاشی بحران کے حل کیلئے آئی ایم ایف سے تکنیکی معاونت مانگی تھی۔