شریف فیملی کے دفاتر پر نیب چھاپے، کمپیوٹر، لیپ ٹاپ، اہم ریکارڈ تحویل میں لے لیا
لاہور(نیوزرپورٹر+نوائے وقت رپورٹ)نیب لاہور نے منی لانڈرنگ کیس میں شریف فیملی کے دفاتر پر چھاپے مارتے ہوئے کمپیوٹرز، لیپ ٹاپ سمیت اہم ریکارڈ قبضہ میں لیا۔نیب کے مطابق شریف فیملی کے دفاتر پر چھاپوں کے لئے عدالت سے پیشگی اجازت لی گئی، مسلم لیگ ن کی جانب سے نیب اقدام کی مذمت کی گئی,نیب کی جانب سے چھاپہ سلمان شہباز اور محمد عثمان کے دفتر پر مارا گیا، نیب کے انٹیلی جنس ونگ، سی آئی ٹی ونگ ٹو اور دیگر نے اسٹنٹ ڈائریکٹر حامد جاوید کی سربراہی میں چھاپا مارا، شریف گروپ آف انڈسٹریز کے چیف فنانشل آفیسر کے دفتر سے اہم دستاویزات قبضہ میں لے گئیں۔دوسری جانب ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے نیب کے شریف خاندان کی ملکیتی کمپنیوں کے دفاتر پر چھاپوں کی تصدیق کر دی, انہوں نے کہا نیب حکام نے ماڈل ٹاون میں 55 کے اور 91 ایف پر واقع دفاتر پر چھاپے مارے، چھاپے دوپہر ساڑھے 12 بجے کے قریب مارے گئے، چھاپے جہانگیر ترین، خسرو بختیار کی ملوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔واضح رہے کہ نیب کی جانب سے شہبازشریف خاندان کے لیے منی لانڈرنگ میں ملوث ملزم شعیب قمر کی تفتشی رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کروا دی گئی تھی۔مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا شریف فیملی کے دفاتر پر چھاپوں کی مذمت کرتے ہیں، جو کچھ ہو رہا ہے اس کے نتائج ملک اور جمہوریت کے حق میں بہتر نہیں، انتقامی کارروائیوں سے تلخیاں بڑھیں گی۔والد کے علاج کیلئے مریم نواز کا پاس ہونا فطری حق ہے، مریم نواز کو نواز شریف کے پاس جانے کی اجازت دی جائے، حکومت مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالے۔نیب چھاپوں کی مذمت کرتے ہیں، انتقامی عمل جاری رکھنے سے تلخیوں میں اضافہ اچھا نہیں ہوگا۔یہ لوگوں کو چور ڈاکو کہتے ہیں یہ خود وارداتیے ہیں، مہنگائی سے 200 ارب کا عوام کی جیبوں پر ڈاکا ڈالا گیا200 ارب کا ڈاکا ڈالنے کے بعد 5 ارب کا ریلیف پیکج دے دیا گیا۔ دوسری جانب معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نیب چھاپے کے دوران ہارڈ ڈسک کے ذریعے خوفناک حقائق سامنے لائے۔ نیب ٹی ٹی شریف کی منی لانڈرنگ کی تحقیقات کر رہا ہے شہباز شریف ٹی ٹی شریف کے سرغنہ ہیں چناہ گاہ کے دورے کئے اور ان خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ کیسے ٹی ٹیز لگ کر بیرون لک جاتی ہیں سرور‘ ہارڈ ڈسک کے اندر حقائق بول رہے‘یہی ہارڈ ڈسک کی زبان سے زیادہ سخت زبان لیگی ترجمان بول رہے ہیں‘ ہمیں یقین ہے کہ شہباز شریف واپس آئیں گے۔ لیگی صدر بیرون قوم کو لوٹتے رہے سابق حکومتوں کے قرضے منی لانڈرنگ کی وجہ سے مہنگائی بڑھی وزیراعظم عمران خان نے وعدہ کیا ہے لوٹ کا مال واپس لائیں گے۔ وزیراعظم پاکستان مسیحا کا کردار ادا کر رہے ہیں ریاست مدینہ کا مطلب پاکستان کو … ریاست بنانا ہے۔ مہنگائی کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں سابق حکومتوں نے پارکوں میں نعرے والوں کا نہیں سوچا ہمارے تاوان سیاسی دوست پناہ گاہوں کا مذاق اڑاتے ہیں مذاق اڑانے والوں کو غریب کے درد کا احساس نہیں ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والے بیرون ملک فائیو سٹار ہوٹل میں کھانا کھاتے ہیں لاہور میں صحت کارڈ کا اجرا ہو رہا ہے شریف میڈیکل بنانے والے وہاں علاج کرنا بھی مناسب نہیں سمجھتے سندھ حکومت کیلئے کہ فکر یہ ہے کجو اپنی رکن اسمبلی کو تحفظ نہیں دے سکی سندھ کی … کو سرعام گولیاں ماری گئیں سندھ میں سب مخلوص خاندانوں کی لونڈری بنی ہوئی ہے پولیس کو ذاتی مفاد کیلئے استعمال کرنے کا اس سے بڑا گیوت اور کیا چاہئے۔