والدین کی ڈانٹ ڈپٹ پر 2 لڑکیوں کا اقدام خودکشی
فیروز والا + مانگا منڈی(نامہ نگاران) کوٹ عبدالمالک میں والدین کے ڈانٹنے پر جواں سال دوشیزہ (ک) نے خواب آور گولیاں کھا لیں جس کی حالت غیر ہونے پر اسے طبی امداد کے لئے ہسپتال داخل کرا دیا۔ دوشیزہ کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے۔چوہنگ علاقے میں موبائل پر باتیں کرنے سے منع کرنے پر والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہوکر 18سالہ نورین نے بھاری مقدار میں خواب آور گولیاں کھا لیں جس سے اس کی حالت غیر ہو گئی۔