پاکستان کسی نئے فوجی اتحاد میں شمولیت کا متحمل نہیں ہوسکتا:اشرف آصف جلالی
لاہور (خصوصی نامہ نگار)تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ اورتحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام ’’ یوم محبت رسول ‘‘منایا گیا۔اس موقع پر مرکز صراط مستقیم جامع مسجد رضائے مجتبی میں بہت بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ،تحریک لبیک اسلام کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہاسعودی عرب سے آنے والوں کی مہمان نوازی اپنی جگہ مگر پاکستان کسی اور فوجی اتحاد میں شمولیت کا متحمل نہیں ہو سکتا ۔ابھی تک افغانستان کے خلاف اتحاد کا حصہ بننے کے زخم تا زہ ہیں ۔اگر سعودی شہزادے کے دورے کے سارے اخراجات واقعی خودسعودی حکومت برداشت کر رہی ہے تو ان پیسوں کا کچھ حصہ اگر حج سبسڈی کی مد میں استعمال کرلیا جاتا اور دورہ سادگی سے کر لیا جاتا تو پھر بھی سعودی مہمانوں کو کتنے حاجیوں کی پرخلوص دعائیں لینے کا موقع مل جاتا۔