سیکنڈری سکول سالانہ امتحانات یکم مارچ سے شروع ہوں گے
لاہور (سٹاف رپورٹر) اعلیٰ وثانوی تعلیمی بورڈ لاہور کے زیر اہتمام میٹرک سالانہ امتحانات 2019ء یکم مارچ سے شروع ہوں گے۔ اس حوالے سے لاہور بورڈ نے ڈیٹ شیٹ جاری کر دی ہے لاہور بورڈ کی جاری کردہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق جماعت دہم کے امتحانات یکم تا 16 مارچ تک جاری رہیں گے اس کے بعد جماعت نہم کا امتحان 18 مارچ تا 03 اپریل کے رمیان منعقد ہوگا اس حوالے سے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ڈیٹ شیٹ کے مطابق یکم مارچ کو صبح کے اوقات میں عربی، بزنس سٹڈیز، لباس اور پارچہ بافی جبکہ شام کے اوقات میں غذا اور غذائیت، جغرافیہ کا پرچہ لیا جائیگا اس طرح 02 مارچ کو صبح کے اوقات میں (اردو لازمی) اور شام کو (اردو لازمی) و جغرافیہ آف پاکستان کا پرچہ منعقد ہوگا۔ میٹرک کے طالب علموں کے عملی امتحانات برائے بیالوجی، کمپیوٹر سائنس، کمیسٹری و فزکس 05 اپریل تا 04 مئی اور آرٹس گروپ کے پریکٹیکل 05 تا 23 اپریل تک لئے جائیں گے۔ مزید برآں اس سلسلے میں تمام رولنمبر سلیپس بورڈ ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دی گئی ہیں۔