دوقومی نظریہ ہی ہماری سیاست کی بنیاد ہے:سیف اللہ خالد
لاہور(خصوصی نامہ نگار )ملی مسلم لیگ کے صدر سیف اللہ خالد نے کہا ہے کہ دوقومی نظریہ ہی ہماری سیاست کی بنیاد ہے۔ اسی پر لوگوں کی ذہن سازی اور اسلامیان پاکستان کا شعور بیدا ر کریں گے۔ وطن عزیز کو درپیش مسائل نظریہ پاکستان پر عمل پیرا ہونے سے ہی حل ہوں گے۔ سعودی عرب مسلمانوں کا روحانی مرکز ہے۔ سعودی ولی عہد کی پاکستان آمد سے دونوں ممالک کے مابین رشتے مزید مضبوط ہوں گے۔جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سیف اللہ خالد نے کہا کہ مدینہ طیبہ کی طرح پاکستان بھی لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ کی بنیاد پر مسلمانوں کوملا۔ ہم نے اس ملک میں اپنے ایجنڈے پروان نہیں چڑھانے بلکہ وہی کام کرنا ہے جو اللہ کے رسول ﷺ نے مدینہ میں کیا تھا۔ نبی اکرم ﷺ کی سیرت پر عمل کرنے سے ہی مسلمانوں کوکامیابیاں ملیں گی۔انہوں نے کہا کہ نئی نسل کو قیام پاکستان کے مقاصد سے صحیح طور پر آگاہ کرنے کی ضرورت ہے۔ اس ملک کے بنانے میںلاکھوں مسلمانوںنے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے۔