کچھ علاقوں میں پو لیو وا ئر س ملنے کی وجہ سے خطر ہ مو جو د ہے،صا ئمہ یونس
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے) ایڈ شنل ڈ پٹی کمشنر(ہیڈکوا ٹر) و قا ئم مقام ڈپٹی کمشنر را ولپنڈی صا ئمہ یونس نے کہاہے کہ اگر چہ ضلع را ولپنڈی میں پو لیو کا کوئی کنفرم کیس ابھی تک سامنے نہیں آیا لیکن ؎یہاں کے کچھ علاقوں میں پو لیو وا ئر س ملنے کی وجہ سے خطر ہ بہر حال مو جو د ہے جس سے نمٹنے کے لئے و قتا فو قتا انسداد پولیو مہم کا اجراء کیا جا تا ہے۔ گز شتہ مہم کا تنقید ی جائزہ لیتے ہو ئے کہا کہ اس مہم کے بعد ڈ بلیو ایچ او کے ما رکیٹ سرو ے کے مطابق 1800بچوں کو چیک کیا گیا جن میں سے1761 بچے پو لیو کے حفا ظتی قطرے پئے ہو ئے تھے۔ انہوں نے مز ید کہا کہ پو لیو ایک اجتماعی مسئلہ ہے جس کے خلا ف ڈینگی جد و جہد والا جذ بہ اپنا نے کی ضرورت ہے تا کہ پا کستان کو پو لیو فری ملک کی فہر ست میں شا مل کرایا جا سکے۔ان خیا لات اظہا ر انہوں نے ڈ پٹی کمشنر آفس میں محکمہ صحت کے ز یراہتمام منعقدہ اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔اجلاس میںاسسٹنٹ کمشنر گو جر خان غلا م مصطفیٰ ،ڈسٹر کٹ آفیسر ہیلتھ ڈا کٹر نو ید اکرم، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈا کٹر مبشر، ڈا کٹر سجا د ،ایریا کوارڈینیٹر ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن ثرو ت ،چو ہد ری محمد حسین ، ڈا کٹر ثمینہ نر سنگ کا لج ہو لی فیملی، ڈپٹی ڈی ایچ اوز اور د یگر ہیلتھ افسران کی بڑی تعدادنے شر کت کی۔اس مو قع پرمحکمہ صحت کی جا نب سے تفصیلی بر یفنگ د یتے ہو ئے بتا یا گیا کہ جنو ری میں ہو نے والی انسداد پو لیو مہم میںکہ را ولپنڈی کی تحصیلو ں گو جر خان، کہوٹہ، کلر سیداں، کو ٹلی ستیاں، مری، کینٹ ، سٹی، رورل اور ٹیکسلا میںکل 112473 نان اٹینڈڈر یکا رڈ کئے گئے تھے جن میں سے61585کو اسی د ن جبکہ 8613 کو سا ت دن بعد اور 4091کو چو دہ دن بعد کور کیا گیا۔