نبی کریمؐ کا اسوۃ حسنہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے، ملک عشرت باری
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما ملک عشرت باری نے محفل میلاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریمؐ کی حیات مبارکہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ نبی کریمؐ کے دنیا میں تشریف لانے سے کفر و شرک کے اندھیرے جھٹ گئے۔ ہرطرف اسلام کا بول بالا ہوا۔ اس موقع پر علامہ قاری محمد زبیر مدنی زیب آستانہ عالیہ گلشن صادق شریف نے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے کیا کہ ہمیں حضورؐ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا چاہیے۔ تقریب کے مہمان خصوصی ملک عشرت باری نے مزید کہا کہ نبی کریمؐ ہمارے لئے بہترین آئیڈیل ہیں۔