بلدیہ جیم خانہ نے VII’بی‘ ڈویثرن لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا
کراچی (اسپورٹس رپوٹر) بلدیہ جیم خانہ نے اسلام جیم خانہ کو 37رنز سے شکست دے کر کے سی سی اے زونVII’بی‘ ڈویثرن لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ بابر خان نے فاتح ٹیم کیلئے 39رنز کے ساتھ نمایاں بلے بازی کی جبکہ محمد علی نے 19رنز پر 4حریف کھلاڑیوں کو میدان بدر کرکے فتح کوآسان بنادیا۔ وسیم نے 34رنز کی بھرپور مزاحمتی اننگز کھیلی۔دونوں فائنلسٹ ٹیمیں ’اے‘ ڈویثرن لیگ کیلئے کوالیفائی کرگئیں۔تقریب تقسیم انعامات 16فروری کو ناظم آباد جیم خانہ گراؤنڈ پر ہوگی۔ اسی روز ’اے‘ ڈویثرن کا فائنل ناظم آباد جیم خانہ اور رینجرز سی سی کے مابین کھیلا جائے گا۔ مہمانان خصوصی آصف خان، ڈی سی سینٹرل اور افضال صدیقی،ڈسٹرکٹ ایسٹ ہونگے۔ ناظم آباد جیم خانہ گراؤنڈ پر بلدیہ جیم خانہ نے 8وکٹوں پر 166رنز جوڑے۔ بابر خان 39رنز کامران نے 27رنز بنائے۔ راجہ عرفان نے 2چوکوں کی مدد سے 20رنز اسکور کئے۔ عارف نے 12رنز اور باسط نے 39رنز کے عوض 2,2 ایک وکٹ ایاز بدر کو ملی۔اسلام جیم خانہ کی جوابی اننگز 18اوورز میں مکمل ہوگئی ۔ وسیم 4چوکے لگا کر 34رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ صدام نے 2چھکوں اور2چوکوں کی بدولت 31رنز اور ایاز بدر نے 19اور عارف 17رنز اسکور کئے۔ محمد علی نے 4 گل نے 2کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا۔