خواجہ سراہ بن کر بھیک مانگنے والےلڑکوں کا ایک اور گروہ پکڑا گیا، سٹی ٹریفک پولیس کا جعلی معذروں، سگنلز پر گداگری کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری
شہرکی مصروف اور اہم شاہراؤں پر خواجہ سراہ بن کر شہریوں سے بھیک مانگنے والے لڑکوں کا گروہ پکڑ گیا،اب تک ایسے تین گروہوں کیخلاف کاروائی کی گئی ہے، سٹی ٹریفک پولیس کی شہربھر کے سگنلز پر بھیک مانگنے اور گداگروں کیخلاف مہم کامیابی سے جاری ہے۔ٹریفک سگنلز کو گداگری کی لعنت سے پاک کرنے اور چوکوں،چوراہوں میں ٹریفک کی روانی کو بغیر کسی رکاوٹ جاری رکھنے کیلئے عادی گداگروں اور بھکاریوں کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع کیا گیا ہے،اس سلسلہ میں ایک ٹریفک رسپانس یونٹ بھی قائم کیا گیا ہے جو شہر بھر کی اہم اور مصروف شاہراؤں پرایسے افراد کیخلاف کاروائی کر رہا ہے ۔ فروری کے دوران120سے زائدگداگروں کو پکڑ کے مقامی پولیس کے حوالہ کیا گیا اور ان کیخلاف مقدمات بھی درج کروائے گئے،جبکہ متعددبچوں کو پکڑ کر چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کے حوالے کیا گیا۔رائے اعجاز احمد نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ گداگری کی لعنت سے پاک معاشرہ کیلئے سٹی ٹریفک پولیس کا ساتھ دیں اورٹریفک سگنلز پر ایسے افراد کو بھیک نہ دیں اور ان کی ہر لحاظ سے حوصلہ شکنی کی جائے ۔ اس سے نہ صرف معاشرے میں بہتری آئیگی بلکہ چوکوں،چوراہوں پر بغیر تعطل ٹریفک کی روانی برقرار رہے گی۔