ویڈیو پیغام میں ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا کہ بینظیر بھٹو اور نصرت بھٹو کے خلاف غیراخلاقی مہم چلائی گئی۔ عمران خان کے خلاف بھی نون لیگ نے 96ء میں مہم چلائی۔یہ ن لیگ کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پانامہ فیصلہ آنے کے بعد ن لیگ نے عائشہ گلالئی کو استعمال کیا۔ لگتا ہے ن لیگ والوں نے عائشہ گلالئی سے کئےوعدے پورے نہیں کئے۔نون لیگ نے بندوق اپنے پاؤں پر چلا دی ہے۔ ترجمان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ اب جن خواتین کو ورغلایا جا رہا ہے وہ گلالئی کے حشر سے سبق لیں۔ ن لیگ غیر اخلاقی مہم جوئی ترک کر دے تو بہتر ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024