امریکانے افغانستان میں بی باون طیاروں کے ذریعے بمباری میں40سے زائد عسکریت پسند مارنے کا دعویٰ کیاہے۔ فوجی حکام کا کہناہے کہ صوبہ بدخشان میں طالبان کے ٹھکانے تباہ کردیئے گئے جبکہ نیٹو نے طالبان کی امن مذاکرات کی پیشکش مسترد کردی۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی افواج نے سترہ سال کے بعد بی باون بمبار طیاروں کے ذریعے صوبہ بدخشاں میں طالبان کے تربیتی مراکز کو نشانہ بنایا۔افغانستان میں دفاعی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ بی باون طیاروں کا دوبارہ استعمال افغانستان میں امریکی حکومت کی نئی دفاعی حکمت عملی کا حصہ ہے۔اس کے تحت طالبان کو کمزور سے کمزور تر کرنے کی کوشش کرنا ہے۔گذشتہ روز افغانستان میں طالبان تحریک نے امریکی عوام اور کانگریس کے ارکان کے نام ایک کھلے خط میں مذاکرات کی پیش کی تھی نیٹو نے اسے مسترد کر دیا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024