تین ملکی ٹی 20سیریز کا پانچواں میچ آج نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائیگا
آکلینڈ (آئی این پی)تین ملکی ٹی 20 سیریز کا پانچواں ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ آج آکلینڈ میں کھیلا جائیگا جس میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ سیریز میں نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ چھٹا اور آخری میچ 18 فروری کو نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان ہیملٹن میں کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا پہلے تین میچز جیت کر فائنل میں جگہ بنا چکی ہے۔ فیصلہ کن معرکہ 21 فروری کو آکلینڈ میں ہو گا۔