پی ایس ایل تھری میں شرکت کیلئے لاہور قلندر کی ٹیم دبئی پہنچ گئی
لاہور(آئی این پی)پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں شرکت کے لئے لاہور قلندر کی ٹیم دبئی پہنچ گئی ہے۔شیڈول کے مطابق لاہور قلندر سپرلیگ کی پہلی ٹیم ہے جو دبئی پہنچ چکی ہے۔ دفاعی چیمپئن پشاور زلمی 16 فروری، اسلام آباد یونائیٹڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پہلی بار پی ایس ایل کا حصہ بننے والی ملتان سلطانز 17 فروری جب کہ کراچی کنگز کی ٹیم 18فروری کو دبئی پہنچے گی، پاکستان سپرلیگ کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز 22 فروری کو دبئی میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے ہوگا، ایونٹ کے دونوں پلے آف میچز 20 اور 21مارچ کو قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے۔