موسم خرابی’’مظفرآباد سپرلیگ‘‘ کا شیڈول دو ہفتے آگے کر دیا گیا
مظفرآباد(آئی این پی) موسم کی خرابی کے پیش نظر’’مظفرآباد سپرلیگ‘‘ کا شیڈول دو ہفتے آگے کر دیا گیا ۔اب یہ ٹی 20کر کٹ ٹورنامنٹ مارچ کے پہلے ہفتے میں شروع کیا جائے گا۔ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن مظفرآباد کے صدر تنویر مغل نے بتایا کہ سپر لیگ کے میچز کا آغاز 15فروری سے ہونا تھا تاہم موسم کی خرابی کے پیش نظر اس کے شیڈول کو دو ہفتے آگے کردیا گیا ہے ۔ ٹورنامنٹ کی تمام تیاریا ں مکمل ہیں اوراس میں کل پانچ ٹیمیںحصہ لے رہی ہیں تمام ٹیمیں فرنچائز پر سیل کردی گئی ہیں۔ کیٹگریز کا مرحلہ شروع ہو چکا ہے ۔ تمام کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ 22فروری کو ہوگی۔ اہل مظفرآباد میں ٹورنامنٹ کیلئے بڑا جوش و خروش ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم مظفرآبا د میں کرکٹ بحال کرنے کیساتھ ساتھ عوام کو بہترین انٹرٹینمنٹ فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیںاو ر ہمیں اس حوالے سے بڑی کامیابی ملی ہے۔ گزشتہ کافی عرصہ سے آزادکشمیر بھر باالخصوص مظفرآبا دمیں کرکٹ نہ ہونے کے برابر رہ گئی تھی ۔ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کرکٹ کے فروغ کیلئے موثر اقدامات اٹھائے گی۔ اس کیلئے حکومتی سرپرستی اور تعاون ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر کشمیر لیگ کی طرح اس بار بھی عوام کو بہترین کرکٹ اور تفریخ دینگے ۔