پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کی میجر جنرل آصف غفور سے ملاقات
پشاور(آئی این پی)پاکستان سپر لیگ 2چیمپئن پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور سے ملاقات کی ہے۔جاوید آفریدی نے ملاقات میں پشاور زلمی کی نئی شرٹ ڈی جی آئی ایس پی آر کو پیش کی۔ ڈی جی آئی ایس آر نے کرکٹ کے فروغ میں اہم کردار ادا کرنے پر پشاور زلمی اور جاوید آفریدی کی خدمات کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ہونیوالے پی ایس ایل فائنل کی کامیابی میں پشاور زلمی کا اہم کردار تھا ۔