پاکستان سپرلیگ کے تیسرے ایڈیشن کیلئے تیارہیں،اسلام آبادیونائیٹڈ
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)اسلام آبادیونائیٹڈ کی انتظامیہ نے کہاہے کہ پاکستان سپرلیگ کے تیسرے ایڈیشن کیلئے تیارہیں، چوتھے ایڈیشن کے میچز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں بھی ہونے چاہئیں، گرائونڈکی تزئین وآرائش کیلئے پی سی بی کیساتھ مالی تعاون کیلئے تیارہیں۔ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈکے مالک علی نقوی نے وقاریونس اورمصباح الحق کے ہمراہ پریس کانفرنس کی، اس موقع پرعلی نقوی نے کہاکہ پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کیلئے تیارہیں، کراچی میں پی ایس ایل کافائنل ہوناخوش آئند ہے، چاہتے ہیں کہ چوتھے ایڈیشن کے میچز راولپنڈی میں بھی ہونے چاہئیں، پنڈی اسٹیڈیم کی تزئین وآرائش کیلئے پی سی بی کیساتھ مالی تعاون کرنے کوتیارہیں۔ کپتان مصباح الحق نے کہاکہ سارافوکس پی ایس ایل پرہے، گزشتہ سال ٹارگٹ حاصل نہ کرسکے، تیسرے ایڈیشن میں تمام ٹیمیں مضبوط ہوکر سامنے آئیں گی، اورمزید نوجوان کھلاڑی سامنے آئیں گے۔ وقاریونس نے کہاکہ پاکستان سپرلیگ کے میچز پنڈی اسٹیڈیم میں بھی ہونے چاہئیں۔