عقیدہ ختم نبوت و تحفظ ناموس رسالت کیلئے سرگرم افراد قابل رشک ہیں: مولانا اسماعیل
لاہور (خصوصی نامہ نگار) ختم نبوت کانفرنس حسن ٹاؤن اور علماء کا مشاورتی اجلاس آس اکیڈمی میں ہوا۔ کانفرنس میں مولانا محمد اسماعیل، ختم نبوت رابطہ کمیٹی کے اراکین مولانا عزیزالرحمن ثانی، مولانا قاری علیم الدین شاکر، مولانا قاری جمیل الرحمن اختر، پیر میاں محمد رضوان نفیس، مولانا عبدالنعیم، علماء کرام نے شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد اسماعیل شجاع آبادی نے کہاکہ عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ کرنے والے حضورﷺ کی ذات اقدس کے چوکیدار ہیں۔