پنجاب گروپ آف کالجز لاہور پوزیشن ہولڈر طلبہ کے اعزاز میں تقریب
لاہور (پ ر) پنجاب گروپ آف کالجز کے زیر ِ اہتمام گزشتہ روز لاہور بورڈ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2017 اور پنجاب یونیورسٹی بی ایس سی اور بی کام امتحانات 2017 میں پنجاب کالج کے پوزیشن ہولڈرز طلباء طالبات کے اعزاز میں تقسیمِ انعامات تقریب کا انعقادایوان اقبال میںکیا گیا۔ خصوصی ڈاکٹر فضل احمد، وائس چانسلر ،یو ای ٹی تھے۔ لاہور بورڈ انٹر میڈیٹ نتائج 2017میں پنجاب کالج کے طالب علموں نے 24پوزیشنز حاصل کیں تھیں اور مجموعی طور پر پہلی تینوں پوزیشنز کے حقدار بھی پنجاب کا لج کے طالب علم تھے ۔ پنجاب یونیورسٹی بی ایس سی نتائج 2017میں پنجاب کالج کی صدف زاہد نے مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ تیسری پوزیشن بھی پنجاب کالج کی ہی طالبہ کے حصے میں آئی۔ پنجاب یونیورسٹی بی کام نتائج بھی مختلف نہ تھے۔ پہلی اور دوسری پوزیشن پر پنجاب کالج کی طالبات ہی براجمان تھیں۔ اس موقع پر پوزیشنز حاصل کرنے والے طلباء وطالبات میں 1کروڑ روپے کے کیش انعامات اور موٹرسائیکلز تقسیم کیے گئے اور مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا ء و طالبات کو گاڑیوں کے انعامات دئے گئے۔اس تقریب میں STEPپروگرام کے تحت تیاری کے بعد ECATاور MDCATمیں کامیابی حاصل کرنے والے پہلے پچیس طالب علموں کو سکالر شپس کے چیک بھی دیئے گئے