حکومت ختم نبوت قانون کیخلاف سازش کرنیوالوں کو بے نقاب کرے: رضائے مصطفی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحفظ ناموس رسالت محاذ کے صدر پیر صاحبزادہ رضائے مصطفی نقشبندی نے کہاہے کہ حکومت قانون ناموس رسالت میں ترمیم سے باز رہے۔ راجہ ظفر الحق کمیٹی کی رپورٹ پبلک کی جائے۔ ختم نبوت کے حوالے سے سازش کرنے والے ملزمان کو بے نقاب کر کے قانون کے مطابق سزا دی جائے۔ معاشرے میں بڑھتی ہوئی فحاشی و عریانی تشویشناک ہے، انسداد فحاشی کے لئے خصوصی قوانین بنائے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈاکٹر سرفراز نعیمی شہید ریسرچ انسٹی نیوٹ میں منعقدہ ساتوں سالانہ فکری مکالمہ بعنوان محبت رسول کے عملی تقاضے اورہماری ذمہ داریاں کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔