عمران پر انتقامی مقدمات بنا کر عوام کی ترجمانی سے نہیں روکا جا سکتا: سعدیہ سہیل رانا
لاہور (لیڈی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ عمران خان پر انتقامی مقدمے بنا کر عوام کی ترجمانی سے نہیں روکا جا سکتا۔ ن لیگ نے ہمیشہ سیاسی مخالفین بلیک میل کرنے کے لئے مقدمات بنائے لیکن تحریک انصاف ن لیگ کی مکاریوں پر خاموش نہیں بیٹھے گی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان پر سیاسی احتجاج پر دہشت گردی کے مقدمات بنا کر غیر جمہوری اقدام کیا جس کا ن لیگ کو حساب دینا ہو گا۔ تحریک انصاف اقتدار میں آ کر ملک میں قانون کی بالادستی قائم کرے گی۔