ایوان صدر کی تزئین و آرائش پر ایک ارب 18 کروڑ روپے خرچ کرنا اصراف ہے: مہرین راجہ
لاہور (لیڈی رپورٹر) سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ ایوان صدر کی سجاوٹ پر 1.18 ارب روپے خرچ کر نا اصراف ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایک طرف حکومت قرضے لینے کے ریکارڈ قائم کر رہی ہے اور دوسری طرف اربوں روپے سے محلات کا سجایا جا رہا ہے۔ مسلم لیگ ن کے اقتدار میں آکر کفایت شعاری مہم شروع کرنے کا اعلان کیا مگر یہ مہم کاغذوں تک ہی محدود ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سستی شہرت حاصل کرنے کے لئے طریقے اپنائے ہوئے ہے مگر اسے شہرت نہیں مل رہی، حکمرانوں کا ہر سطح پر احتساب کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔