مختلف مقدمات میں 12ملزمان کو 14روز ہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوادیا گیا
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) ضلع کچہر ی راولپنڈی کی ماتحت عدالتوں نے چوری ، ڈکیتی، قتل آوارہ گردی ، قمار بازی ، ارادہ ڈکیتی ، شراب،چرس ، افیون ، جعلی چیک ، قیمتی اراضی پر قبضہ کرنے ، سنگین نتائج کی دھمکیاں ،نقب زنی اور راہزنی کے مقدمات میں نامزد 12ملزمان کو 14روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر سینٹرل جیل اڈیالہ بھجوادیا ہے ،9ملزمان کو تفتیشی افسر کی استدعا پر جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ان کی تحویل میں دے دیا ،16ملزمان کی طرف سے دائر درخواست ضمانت بعد از گرفتاری سماعت کیلئے منظور کر کے پولیس کو نوٹس جاری کر کے رپورٹ طلب کر لی ہے جبکہ 8ملزمان کی طرف سے دائر درخواست ضمانت قبل از گرفتاری منطور کر کے پولیس سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے، فاضل عدالتوں نے عدالت سے مسلسل غیر حاضر رہنے والے 3ملزمان کے خلاف سخت نوٹس لیتے ہوئے ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے اور 2ملزمان کو الزام ثابت نہ ہونے پر مقدمہ سے ڈسچارج کر دیا ہے ۔ تمام ملزمان کے خلاف پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کی تھی اور ملزمان کو مجاز عدالتوں میں پیش کر دیا ۔