محکمہ صحت راولپنڈی 19 فروری سے ہفتہ صحت منائے گا
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) محکمہ صحت راولپنڈی 19 فروری سے ہفتہ صحت منائے گا اس ہفتے کے دوران ضلع کے تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتالوں ، بنیادی ہیلتھ یونٹوں اور رورل ہیلتھ مراکز میں آبادی کے ہر طبقے کو شرکت کی دعوت دی جائے گی صحت میلہ19 فروری سے23 فروری تک ہوگا ۔