سانحہ تعلیم القرآن مقدمہ میں سست روی اورمفتی امان اللہ کے قاتلوں کی عدم گرفتاری باعث تشویش ہے
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) جمعیت اہلنست والجماعت راولپنڈی اسلام آباد کے اجلاس میں سانحہ تعلیم القرآن کے مقدمہ میں سست روی پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا ،مفتی امان اللہ کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پولیس کی نااہلی ہے ،ملزمان کو سزادلوانے تک بھرپور احتجاجی تحریک چلائیں گے ،24فروری کو جمعیتاہلنست والجماعت کی عمومی کا اجلاس کوطلب کرلیا اور2مارچ کو احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا،اس حوالے سے جمعیت اہلنست والجماعت راولپنڈی اسلام آباد کااجلاس زیر صدارت مولانا اشرف علی منعقد ہوا، اجلاس میں مولاناڈاکٹر عتیق الرحمن ، مولانا عبدالمجید ہزاروی ، قاضی عبدالرشید، مولانا نذیر فاروقی ، مولانا عبدالغفار، قاض مشتاق احمد، مولاناتاج محمد خان ، مولاناعبدالغفارتوحیدی ، مفتی عبدالرحمن ، مفتی مجیب الرحمن ، مولاناادریس حقانی ، مولانا ظہیر الدین امازئی ، قاری عبدالکریم ، مولانا ضیاالحق حقانی ، مولانا محمد علی قریشی ، مولانا حسین علی اوردیگر علما اکرم نے شرکت کی ، اجلاس میں سانحہ راجہ تعلیم القرآن کے مقدمہ میں سست روی اورمفتی امان اللہ کے قاتلوں کی تاحال عدم گرفتاری پر سخت تشویش کااظہار کیا، اور ملزمان کی گرفتاری نہ ہونے پر پولیس اور انتظامیہ کی روائتی ہٹ دھرمی قراردیا علما اکرم نے عہد کیا کہ دونوں مقدمات پر ملزمان کی سز اتک چین سے نہیں بیٹھیں گے،اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ فروری کو جمعیت اہلنست والجماعت کی عمومی کا اجلاس جامعہ اسلامیہ صدر میںطلب کرلیا جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا جبکہ اسی سلسلے میں 2مارچ کو تعلیم القرآن راجہ بازار سے فوارہ چوک تک بعد نماز جمعہ احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔