ڈیڑھ ماہ کے دوران تجاوزات مافیا کیخلاف کاروائی ، 44 لاکھ سے زائد جرمانے
راولپنڈی( نیوزرپورٹر)کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈ ی نے ڈیڑھ ماہ کے دوران تجاوزات مافیا کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 44 لاکھ سے زائد جرمانے کئے۔ترجمان کے مطابق راولپنڈی کینٹو نمنٹ بورڈکے شعبہ انفورسمنٹ برانچ کے عملہ نے گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران کینٹ کے مختلف علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے نا جائز تجاوزات جن میں 708 عدد ریڑھیاں ، 4,262 جنگلے کائونٹر پھٹے وغیرہ قبضہ میں لئے جس کی مد میں 44,81,600/- روپے ریکوری حاصل کی ۔ ترجمان کے مطابق آپریشن کینٹ کے مختلف علاقوں میں چیف ایگزیکٹو آفیسر کی ہدایت پر روزانہ کی بنیاد پر کیا جاتا ہے جبکہ ٹیکس برانچ کے عملہ نے جنوری 2018 ء سے 14 فروری 2018 ء تک 34.092(M) ملین ریکوری حاصل کی جبکہ واٹر ریکوری سیل نے جنوری 2018 ء سے 14 فروری 2018 ء تک بوجہ عدم ادائیگی بِل 650 عدد پانی کے کنکشن منقطع کیے گئے اور 2 کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری کی گئی جبکہ لینڈ برانچ کے عملہ نے غیر قانونی تعمیرات پر سیکشن 185 کے تحت 82 نوٹس جاری کئے اور سیکشن 256 کے تحت 80 نوٹس جاری کئے اور رواں ماہ 161 عدد رہائشی نقشہ جات منظوری اور 19 عدد کمرشل نقشہ جات منظورکئے گئے ۔