انضمام الحق نے ون ڈے اور ٹیسٹ ۔ ٹیم کے کھلاڑیوں پر عدم اعتماد کر دیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے پاکستان ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم کے کھلاڑیوں پر عدم اعتماد کر دیا، سابق کپتان کہتے ہیں کہ کرکٹرز کو کلب اور چار روزہ میچز کھیلنا ہونگے۔لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہاکہ نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ صفر ہارنے کے بعد ٹیم میں تبدیلیاں تو ہوں گیں، پورے سال میں ون ڈے کا ایک ٹورنامنٹ ہوتا ہے جوکہ ناکافی ہے، مزید ٹورنامنٹ کروانے کی ضرورت ہے۔ سابق کپتان نے کہا کہ نیا ٹیلنٹ تلاش کرنے کیلئے کلب کرکٹ کا فعال ہونا بہت ضروری ہے، کلب کرکٹ کھیلنے سے کرکٹ بہت بہتر ہوتی ہے اور کلبوں کو زیادہ سے زہادہ ٹورنامنٹ کروانے چاہیے۔ انضمام الحق نے کہاکہ پی ایس ایل میں کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملے گا۔