چرس، شراب،اسلحہ، آلات گیس ری فلنگ برآمد،13ملزمان گرفتار
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوںاورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے13ملزمان کو گرفتار کر لیاتھانہ صادق آباد پولیس نے باسط سے120گرام چرس،تھانہ گنجمنڈی پولیس نے نوید سے5لیٹر کھلی شراب،تھانہ گوجرخان پولیس نے عمران سے1185گرام چرس ،تھانہ صادق آباد پولیس نے شاہ زیب سے 10لیٹر کھلی شراب،محسن سے10لیٹر کھلی شراب،تھانہ سول لائن پولیس نے دانیال سے 5لیٹر کھلی شراب،دائود سے7لیٹر کھلی شراب،تھانہ واہ کینٹ پولیس نے صفدر سے 20لیٹر کھلی شراب،لیاقت سے 10لیٹر کھلی شراب،خرم سے20لیٹر کھلی شراب،تھانہ بنی پولیس نے طلحہ سے پستول 30بور معہ2روند،تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے اسد سے پستول 30بور،جبکہ تھانہ وارث خان پولیس نے جازب کو غیر قانونی طور پر گیس ری فیلننگ کرتے ہوئے قابو کر کے ان کے قبضہ سے آلات ری فیلننگ برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔