شوٹنگ بال ایسوسی ایشن ویسٹ کے سیکریٹری اجمل باجوہ کی اہلیہ انتقال کرگئیں
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) شوٹنگ بال ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ ویسٹ کے سیکریٹری اجمل باجوہ کی اہلیہ رضائے الہی سے انتقال کرگئیں ۔کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے صدر جاوید اختر کیانی ،سیکریٹری محمد اجمل ،سنیئر نائب صدر شاہ جہاں خان ،نائب صدور فاروق اعوان ،نور احمد ،جوانئٹ سیکریٹری محمد عمیر خان ،خزانچی اعجاز احمد ،صدر ڈسٹرکٹ سائوتھ عبدالمنان بلوچ ،سیکریٹری فاروق نادر ،صدر ڈسٹرکٹ ویسٹ رائو عبدالغفار ،صدر ڈسٹرکٹ ملیر حق نواز ،سیکریٹری آفتاب ،صدر ڈسٹرکٹ کورنگی رائو رفاقت علی ،سیکریٹری حسنین تبسم ، صدرڈسٹرکٹ سنٹرل ڈاکٹر اسلم علوی ،سیکریٹری مختار علی ،صدر ڈسٹرکٹ ایسٹ ابصار احمد ،سیکریٹری نظیر بھٹی ،رانا ممتاز ،ایم شمیم قریشی،پاکستان یوگا اسپورٹس فیدریشن کے سیکریٹری خالد بروہی ،سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری اطلاعات محمد ارشد ،سندھ جوڈو ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محمد رفیق اور دیگرنے ڈسٹرکٹ ویسٹ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری اجمل باجوہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے ۔