جنوبی افریقہ کے نئے صدرنے حلف اٹھالیا،کرپشن ختم کرونگا:سرل راما فوسا
کیپ ٹائون ( نوائے وقت رپورٹ) سرل راما فوسا نے جنوبی افریقہ کے نئے صدر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا۔ سرل نے جیکب زوما کی جگہ جنوبی افریقہ کے صدر کے عہدے کا حلف اٹھایا۔ سرل راما فوسا نے کہا میں کرپشن ختم کروں گا۔ ان پر بدعنوانی کے الزامات تھے تاہم انہوں نے الزامات کی تردید کی ہے۔