تیسرے الیکٹرانک مراحبہ کے لین دین کی سہولت کا آغاز
کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ (PMEX) ملک کا پہلاملٹی کماڈیٹی فیوچرز ایکسچینج ہے جس نے ملک کے تیسرے الیکٹرانک مراحبہ کے لین دین کا آغاز کردیا اور میزان بینک لمیٹڈ اور فرسٹ النور Modaraba کے درمیان مراحبہ کا لین دین کیا۔مختلف لین دین کے یکے بعد دیگریتیز تر نتیجے کی بدولت اسلامی بینکاری کی تاریخ میں ایک نیا باب لکھا گیا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان SBPاور سیکیوریٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان SECP کی رہنمائی کے تحت مارکیٹ کے تمام شراکت دار ملک میں اسلامی بینکاری کو روایتی بینکاری کے ہم پلہ بنانے کے لیے سخت محنت کررہے ہیں۔ Modaraba ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین بشیر اے چوہدری نے کہا "میں فرسٹ النور مضاربہ کو الیکٹرانک مضاربہ کے لین دین میں حصہ لینے پر مبارکباد دیتا ہوں۔