آرمی چیف نے فاٹا کے بے گھر افراد کیلئے قومی شناختی کارڈ زرتلافی کے حصول کیلئے موذوں دستاویز قرار دیا
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)فاٹا کے عارضی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کو سہولت کی فراہمی کے لئے آرمی چیف نے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کو زرتلافی کے حصول کے لئے موذوں دستاویز قرار دے دیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق قبل ازیں وطن کارڈز زرتلافی کی ادائیگی کے لئے بے گھر افراد کو جاری کئے گئے تھے، اب ان کی ضرورت نہیں رہی تاہم جن افراد کے پاس قومی شناختی کارڈز موجود نہیں ہیں وہ 31مئی دو ہزار اٹھارہ تک وطن کارڈز استعمال کرسکتے ہیں اور اس وقت کے اندر اپنا کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ بنوالیں۔