٭…ایک تصویر ایک کہانی…٭
بٹگرام کا رہائشی جان محمد مال روڈ لاہور کے فٹ پاتھ پر استعمال کی مختلف اشیاء بیچنے کا کام کرتا ہے اس کا کہنا ہے کہ آبائی علاقے میں تھوڑی سی زرعی زمین تھی عرصہ تک وہ اس پر کاشتکاری کرتا رہا ہے مگر اب وہ عمر کے اس حصے میں آ چکا ہے کہ سخت محنت کرنا بہت مشکل ہوگیا دو بیٹیاں اور دو بیٹے ہیں بیٹے کاشتکاری کرتے ہیں میں اپنے آپ کو مصروف رکھنے کیلئے یہ کام کرتا ہوں سڑک کے فٹ پاتھ پر مستقل اپنا سٹال لگایا ہوا ہے گھوم پھر کر تو کام ہو نہیں سکتا یہیں بیٹھے گزارے لائق مزدوری مل جاتی ہے۔ جس سے میرا گزارہ ہو رہا ہے سردیاں ختم ہوتے ہی اپنے علاقے میں چلا جاؤنگا جہاں میں اپنے بچوں کے ساتھ کام میں ہاتھ بٹاؤنگا۔ بچوں کے ساتھ اچھا ٹائم گزر رہا ہے بے شک اللہ تعالیٰ بہترین رزق دینے والا ہے۔ (فوٹو: گل نواز)