قائمہ کمیٹی کا ڈیپوٹیشنسٹ افسروں کا این ایچ اے میں تعیناتی کا نوٹس
اسلام آباد(مسعودماجدسید؍خبر نگار)سینٹ کی قائمہ کمیٹی نے مدت تعیناتی ختم ہو جانے کے باوجود ڈیپوٹیشنسٹ افسران کی نیشنل ہائی وے اتھارٹی میں(این ایچ اے) میں تعیناتی کا نوٹس لے لیا۔وزارت مواصلات نے بھی سپریم کورٹ کے واضح احکامات کو نظر انداز کرنے پر چیرمین این ایچ اے سے وضاحت طلب کرلی ہے جبکہ قائمہ کمیٹی نے این ایچ اے میں زائد المعیاد ڈیپوٹیشنسٹس کی تعداد اور تعیناتی،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے حکم کے بغیر فرائض انجام دینے والوں کے نام ، سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں ڈیپوٹیشنسٹس کو واپس ان کے محکموں مین بھیجا گیاہے،بلوچستان میں پی کے ایم، سی پیک، ای 35،تھاکوٹ حویلیاں میں جاری مختلف منصوبوں کیلئے خریدی گئی گاڑیوں کی تفصیلات ، ان گاڑیوں کی این ایچ اے اور پراجیکٹ اتظامیہ سے دوہرے ایندھن،مرمت،مینٹی نینس کے بلوں کی وصولیوں کی تفسیلات ،این ایچ اے سے چلے جانے والے افسران کے پاس این ایچ اے کی کتنی گاڑیاں ان کے پاس ہیں وغیر کی تفصیلات کمیٹی کے آئیندہ اجلاس میں طلب کی گئی ہیں۔