بحریہ ٹاؤن کیجانب سے لاہور میں ایسکارٹس انویسٹمنٹ بینک کی پہلی برانچ کا افتتاح
لاہور (پ ر) بحریہ ٹاؤن نے اپنے نئے کاروباری منصوبے ایسکارٹس انویسٹمنٹ بینک لمیٹڈ کی بحریہ آرچرڈ لاہور میں پہلی برانچ کا شاندار افتتاح کر دیا۔ سی ای او بحریہ ٹاؤن احمد علی ریاض ملک، چیئرمین ایسکارٹس انویسٹمنٹ بینک لمیٹڈ زین ملک، سی ای او ایسکارٹس انویسٹمنٹ بینک لمیٹڈ نوید امین خواجہ کے ساتھ ساتھ دونوں طرف کی مینجمنٹ نے شرکت کی۔ اس موقع پر سی ای او بحریہ ٹاؤن احمد علی ریاض ملک کا کہنا تھا کہ ’جو لوگ بحریہ ٹاؤن میں گھر بنائیں گے یا پلاٹ خریدیں گے اور ان پلاٹس پر گھر بنائیں گے، یہ بینک صرف ان کو Loan دے گا۔ صرف بحریہ ممبرز کیلئے ہیں یہ Low-cost loan housing کو پروموٹ کرے گا جو بحریہ ٹاؤن کا مقصد ہے۔ جبکہ بینک کی دیگر سروسز سے تمام دیگر صارف مستفید ہو سکیں گے بالخصوص ڈیپازٹس سکیمز۔ ہم انشاء اللہ 19 فروری کو کراچی میں برانچ کا افتتاح کر رہے ہیں، اور اس ماہ کے آخر میں راولپنڈی میں بھی برانچ کا آغاز کر رہے ہیں‘۔ ایسکارٹس انویسٹمنٹ بینک لمیٹڈ اب ایکویٹی کمپلائنٹ ہے اور 1,200,000,000 1.2) ارب) روپے کی انویسٹمنٹ کے بعد تمام لائسنسز کی تجدید ہو چکی ہے۔