شہباز شریف نے کوئی وعدہ پورا نہیں کیا: رہنما پیپلز پارٹی
لاہور (خبر نگار) پیپلز پارٹی کے مرکزی نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے بورے والا کے جلسے میں غلط بیانی کے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں۔ میاں شہباز شریف نے پچھلا کوئی وعدہ پورا نہیں کیا اور آئندہ انتخاب کے بعد کے لئے نئے وعدوںکا انبار لگا دیا ہے۔ محمد اشرف بھٹی نے کہا کہ جھوٹ اور منافقت کی سیاست کرنے والے حکمرانوں کا یوم حساب قریب ہے (ن) لیگ نے عوام کو جھوٹ اور سنہرے خواب دکھا کر حکومت تو ھاصل کر لی لیکن لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے حکومتی دعوے ابھی بھی وفا نہیں ہو سکے ہیں حکمران عوام سے مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں۔ میاں محمد ایوب نے کہا کہ شریف برادران کا یہ پرانا وطیرہ رہا ہے کہ یہ صرف اپنے حق میں آنے والے فیصلوں کو ہی انصاف سمجھتے ہیں اور مخالف فیصلہ آنے پر اسے قبول کرنے کی بجائے عدلیہ پر تنقید کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹ مافیا ابھی حوصلہ رکھے ماڈل ٹاؤن جیسے سنگین الزامات کڑے امتحان ہیں جن سے یہ کسی صورت بچ نہیں سکتے۔ عابد حسین صدیقی نے کہا کہ ن لیگی حکومت نے پنجاب کے اداروں میں اپنے لوگوں کو خلاف میرٹ تعینات کر رکھا ہے جنہوں نے پورے سسٹم کو یرغمال بنا رکھا ہے ایسے حالات میں الیکشن کا شفاف ہونا بہت مشکل ہے۔