پبلک اکاؤنٹس کمیٹی 21 فروری کو ریلویزکے معاملات کا جائزہ لے گی
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی 21 فروری کو وزارت ریلوے کے معاملات کا جائزہ لے گی۔ کمیٹی کو وزارت ریلوے کیطرف سے بریفنگ دی جائے گی۔ اجلاس میں کنٹری کلب کا معاملہ زیر غور آئے گا۔ ریلوے کی وزارت کی طرف سے سی پیک میں ریلوے کے حصہ میں آنے والے منصوبوں پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔