پاکستان اور سپین کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کا چوتھا دور
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان اور سپین کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کا چوتھا دور اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں پاکستان کے وفد کی قیادت سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ جبکہ سپین سائیڈ کیقیادت سیکرٹری خارجہ الڈیفونسو کاسٹو لوپز نے کی۔ان مزاکرات میں انسداد دہشت گردی تعاون سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ افغانستان کی صورتحال بھی زیر بحث آئی۔ سیکرٹری خارجہ نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں اور کامیابیوں سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر انسداد دہشت گردی کے لئے کئے گئے مختلف اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا ، اس کے علاوہ ددہشت گردوں کی فناسنگ روکنے کے لئے پاکستان کی طرف سے کی گئی قانون سازی پر بھی مہمان وفد کو اعتماد میں لیا گیا۔
پاکستان/ سپین