کور کمانڈر حملہ کیس، دہشت گردوں کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت14 مارچ کو ہوگی
کراچی(وقائع نگار)سندھ ہائی کورٹ میں سال2004میں کور کمانڈر حملہ کیس میں ملوث کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کی سزاء کے خلاف دائردرخواست کومنظور کرتے14مارچ کی تاریخ مقرر کردی ہے۔جمعرات کو سندھ ہائی کورٹ میںسال2004میں کور کمانڈر حملہ کیس میں ملوث کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کی سزاء کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔عدالت میں درخواست منظور کرتے ہوئے 14مارچ کی تاریخ مقرر کردی ہے۔دوران سماعت جسٹس خادم حسین نے کہا کہ اتنا وقت گزرچکا ہے اب تو ملزمان کی اپیل کو چلایا جائے۔ انہوں نے ملزمان کے وکیل کو پوری تیاری کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کی ۔واضح رہے کہ انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کالعدم تنظیم جند اللہ سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد عطا الرحمان کو اس کے گیارہ ساتھیوں سمیت سزا ئے موت سنائی تھی۔ ملزمان میں عطاالرحمن، شہزاد باجوہ، دانش امام، یعقوب سعید خان، خرم سیف اللہ، عزیز احمد، نجیب اللہ، شہزاد مختار، را خالد، شعیب صدیقی اور محمد خالد شامل ہیں۔